وفا شعار عورت مینارہ محبت کیوں ہے
کیونکہ۔۔
وہ اپنی ہی راکھ میں آرزؤں کا محل تیار کرتی ہے
اس کے سچے جذبوں میں اس قدر استقامت ہوتی ہے
کہ۔۔
حوادث زمانہ اس کے جنت کدے کو مسمار نہیں کر سکتے
اس عورت کو خراج تحسین پیش کیجئے جو۔۔
آتش ہائے شوق اور موسمی مزاجوں کی صورت گر ہوتی ہے
اپنے لہو میں رقص کرتی محبت کی گردش کو تھمنے نہیں دیتی
وہ
ایک سمندر بن کر اپنی لہروں کو میٹھی نیند سونے بھی نہیں دیتی
البتہ
صبر اس کی جبلت کا حسن ہوتا ہے
کوئی کج ادا جب پارسائی کے باوجود اس کے گلے میں ذلت کا طوق ڈالتا ہے
تب بھی آخری حد تلک اس کی چاہت اور اضمحلال کی لہریں محبوب کے خاردار دل پر دستک دیتی رہتی ہیں
مگر
وہی شخص جب اس کی نظروں سے گر جائے تو وہ۔۔
پلٹ کر اسے دیکھنا نسائیت کی توہین سمجھتی ہے
البتہ عورت کا غیور ہونا بھی شرط ہے
خالددانش