Written by 5:16 pm International, تحریریں

بارش

کسی عورت سے موسم بہار کی لذت آمیز بارش جیسی محبت کر کے دیکھو

جس میں پاکیزگی اور کبریائی پنہاں ہو

یقین کرو ! پھر تمھیں اندازہ ہو گا کہ تمھاری کہکشاں میں اک گمشدہ روشن چاند شامل ہو گیا ہے

جس کا نور تمھاری روح کو عجب کیف سے سرشار کر دے گا

تم تخیل میں اسے تراش کر اس کی انگلیوں کے پوروں سے سکون بخش روشنی کشید کرنے لگو گے

ایسے میں اگر وہ۔۔تمھاری روح کے غاروں میں چمن زار نہ بن جائے تو سزا کے طور پر میری ان بکھری سطور پر رد کا تیزاب ڈال دینا۔۔

بس شرط یہ ہے کہ۔۔

تمھاری نیت کا اخلاص یہ ہو کہ اس کی حرمت کے تحفظ میں جان بھی جائے تو سودا مہنگا نہ لگے
اغراض سے مبرا محبت ہی اعزاز ہوا کرتی ہے

میری بات کو کہیں لکھ کر رکھ لو کہ۔۔
تمھارے معطر کردار کی بدولت وہ عورت آبی چشمے کا روپ دھار لے گی جس کا ہر قطرہ تمھیں زندگی سے آشنا کر دے گا

قہقہے مسکراہٹیں اور سریلے گیت تمھارے مقدر میں دائمی رقم کر دئیے جائیں گے

بس ایسی عورت سے محبت کرو جو تمھارے لہجے اور حروف میں امان محسوس کرتی ہو۔۔
جو بارش میں تمھارا ہاتھ تھام کر صدیوں کی مسافت طے کرنے پر بھی تھکن کا احساس نہ ہونے دے

ایسی عورت رب العالمین کی عطا کردہ نعمت ہوا کرتی ہے جو خوش بختوں کے دامن میں بحکم ربی ڈال دی جاتی ہے

اور وہ خوش بخت میں ہوں

Visited 9 times, 1 visit(s) today
Last modified: October 5, 2024
Close Search Window
Close
error: Content is protected !!