تم میری غزلوں کو کیوں سننا چاہتے ہو
اتنا دکھ خود کو کیوں دینا چاہتے ہو
کیا سن پاوگے لفظوں کو میرے
مجھ میں آخر کیوں اترنا چاہتے ہو
بس ریت ہی مل پائے گی تمہیں مجھ میں
مجھ میں کیوں اگنا چاہتے ہو
چاہتے تو ہو تم کسی اور کو لیکن
میری چاہت سے کیا چاہتے ہو
تقاضے عجیب ہوتے ہیں محبتوں کے
رفاقتوں میں صداقتیں چاہتے ہو
عبدالمنیب
Visited 12 times, 1 visit(s) today
Last modified: June 6, 2024