~غالب برہان وانی
ہونے کو تو ہوتا تھا لیکن کچھ خاص نہیں ہوتا تھا مجھے
ترے بعد کسی کے مرنے کا بھی احساس نہیں ہوتا تھا مجھے
کچھ کہنے سے پہلے بھی صاحب وہ اتنا سوچا کرتا تھا
کچھ کر بھی اگر جاتا تھا تو وشواس نہیں ہوتا تھا مجھے
جب جب چھٹی ہوتی تھی مجھے وہ پاس بلا لیا کرتی تھی
اور میں اتنا چھوٹا تھا جب، کچھ پاس نہیں ہوتا تھا مجھے
ترے بعد کسی کے ہونے کی مجھے کوئی خوشی نہیں ہوتی تھی
غم بھی کوئی ملتا تھا مجھ کو تو راس نہیں ہوتا تھا مجھے
ایسا نہیں تیرے بعد کوئی دھوکہ نہیں دیتا تھا مجھ کو
ہاں یہ ہے کہ تیرے بعد مگر احساس نہیں ہوتا تھا مجھے
Visited 8 times, 1 visit(s) today
Last modified: October 11, 2024