کیا دام دو گے میری ہمت کے
محبت مجھے خرید سکتی تھی
محبت بھی ہو تو خالص محبت ہو
تیری محبت مجھے چھوڑ سکتی تھی
میں تو ہوا ہوں چھو نہ پاؤ گے مجھے
ہاں مگر مٹی مجھے روند سکتی تھی
ہجر کی رات ایسی چینخی مجھ پر
خاموشی تھی جو مجھے چھو سکتی تھی
کل شب تیری آغوش میں تیرے خواب دیکھے
تو مجھے خواب میں بھی چھوڑ سکتی تھی
میری تنہائی کیوں کر کی مکمل تم نے
تو مجھے ادھورا بھی چھوڑ سکتی تھی
منیب میں تو اسکی آنکھوں میں ڈوب گیا
موت مجھے وہاں بھی ڈھونڈ سکتی تھی
عبدالمنیب
Visited 4 times, 1 visit(s) today
Last modified: April 18, 2024