Written by 12:31 am شاعری

یاد ائیں گے

ہمارے ساتھ بیتے لمحے کبھی تو یاد ائیں گے
کلیوں کی مہک میں جب مہکو گے تو ہم یاد ائیں گے

ہماری زندگیوں میں مقام نقطہ بدل جائے گا
تم نکھر جاؤ گے ہم بکھر جائیں گے

کچھ فرض فرضی ہیں اس دنیا کے
جب ادا ہوں گے تو ہم یاد ائیں گے

یادوں کا تسلسل ٹوٹ نہ جائے کہیں
دم لینے کو ٹھہرو گے تو ہم یاد ائیں گے

کہیں تو نام لکھا ہوگا میرا
کہیں تو ذکر چھڑا ہوگا میرا

کئی راہوں میں کئی آہوں میں دیکھو گے تو ہم یاد ائیں گے

یہ راہ محبت بہت خاردار ہے
کئی درد تمہیں پہنائے جائیں گے

تمہیں عشق کی سولی پر ہم یاد ائیں گے

یہ بازار سجا ہے نگینوں کا
مفلسوں کا سفینوں کا

غلاموں کی نیلامی میں ہم نظر ائیں گے
ہم سے جب بچھڑو گے تو بہت یاد ائیں گے

بہت سالوں بعد تمہارے بالوں میں جب چاندی اتر جائے
یا وقت کی رفتار سے تمہاری کمر جھک جائے

ایک دن ہم تمہیں یاد أئیں گے

راتوں سے ملاقات میں خلل نہ کرنا
چاند سے کوئی بحث کا موقع زائل نہ کرنا

ستارے جب ٹوٹ کر آئیں گے تو ہم یاد ائیں گے

اظہار محبت میں کبھی دیر مت کرنا
میری طرح آنے میں دیر مت کرنا

سرہانے جب انسوں سے بھیگ جائیں گے
تو ہم یاد ائیں گے

عبدالمنیب

Visited 24 times, 1 visit(s) today
Last modified: June 6, 2024
Close Search Window
Close
error: Content is protected !!