Notifications
Clear all

براکت درور شریف

2 Posts
2 Users
1 Reactions
46 Views
Posts: 6
Topic starter
(@tayyaba-shah)
Active Member
Joined: 1 year ago

انسان کی فطرت کیفیات پر مشتمل ہے ۔اور کیفیت ہی کردار کی تشکیل کا باعث ۔لکھنے کا عمل بھی اتنا اسان نہیں ہے اس کے لیے کیفیت کا ہونا ضروری ہے ۔کبھی ہم صرف اس لیے لکھتے ہیں کہ ہم لکھنا چاہتے ہیں اور کبھی ہم اس لیے لکھتے ہیں کہ شاید کسی دوسرے کے دل میں ہماری بات اثر کر جائے ۔بچپن میں ہمارے سکول میں میجک شو ہوا کرتا تھا مجھے وہ جادو بڑا اثر کرتا تھا ۔اکثر سوچا کرتی کوئی ایسا جادو ہو جس سے سب کچھ ٹھیک ہو جائے خالی میرا نہیں سب کا سب کچھ ٹھیک ہو جائے ۔خیر بڑا ہونے پر یہ تو پتہ چل گیا سب کا سب ٹھیک کرنے کی طاقت اور اہلیت صرف ذات باری تعالی میں ہے ۔تو بات ہو رہی تھی اس جادو کی تو ایک جادو مجھے بھی مل گیا اور میں چاہتی ہوں میری طرح کسی اور کو بھی مل جائے ۔قدرت اللہ شہاب کی ایک کتاب شہاب نامہ پڑھی تو وہاں ایک باب درود شریف پر بھی تھا اس وقت مجھے لگا درود شریف پڑھنے سے کوئی روحانی طاقت مل جاتی ہے خیر کبھی پڑھا نہ پڑھا کیفیت گزر گئی ۔قدرت اللہ شہاب جیسی روحانی طاقتیں نہ ملی دنیا کی رنگینی اپنے رنگ میں رنگنے لگی ۔پھر میں نے کہیں پڑھا درود شریف پڑھا نہیں جاتا پڑھوایا جاتا ۔اس لائن کی اس وقت بھی سمجھ نہ ائی ۔تاجدار حرم کے بارے میں میں جب بھی سوچا کرتی تو سوچتی اس ذات گرامی میں کیا ہے جس پر درود تمام کائنات کا خالق بھی بھیجتا ہے ۔پھر ایک رات میں سوئی تو بڑا ہی عجیب سا خواب دیکھا لہک دہک صحرا اور میں اکیلی اچانک سے سبزہ زار میرے سامنے ایا اور کسی نے مجھے کہا روزہ رسول ہے اسے دھو لو میں روتی جاتی اور دھوتی جاتی اور مجھے لگا کہ اس دن مجھے دھویا گیا کیوں میں نے نام محمد کو (کیا ؟کر کے سوچا ۔اس خواب کے بعد میں نے سوچ لیا سرنامے میں اپنا نام لکھوا کے رہوں گی بارہا دفعہ درود شریف پڑھتے ہوئے زبان تھکنے لگتی سر میں درد ہونے لگتا دل چاہتا ہے بس کر دوں ۔لیکن مجھے وہی لائن یاد اتی درود شریف پڑھا نہیں جاتا پڑھوایا جاتا ہے ۔میں نے بھی کسی اڑیل بچے کی طرح ضد لگا لی کہ مجھ سے بھی پڑھوایا جائے اور اسی ضد میں پتہ بھی نہ چلا کب ایک مسرور کن سکون اپ کی ذات کا حصہ بنتا جا رہا ہے ۔کوئی بھی مشکل ا جائے کوئی بھی پریشانی بن جائے مجھے یقین ہے کہ درود شریف پڑھنے سے حل ہو جاتا ہے ۔بہت کم ایسا ہوتا ہے کوئی پریشانی پریشانی لگتی ہے ۔درود شریف پڑھنے سے اپ کی عزت میں توقیر میں اضافہ ہونے لگتا ہے ۔اپ کی بات سنی جاتی ہے ۔اور وہ زبان جو درود شریف پڑھتی ہے اس زبان سے کہی جانے والی بات اثر رکھتی ہے ۔اپ کے اندر دنیاوی خواہشات کم ہوتی جاتی ہیں غیب سے اپ کی مدد ہو جاتی ہے ۔تو اتنی ساری باتیں کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے ہم سب نے مل کر صرف اتنا کرنا ہے اس سرنامے میں اپنا نام لکھوانا ہے ۔جن سے درود پڑھوایا جاتا ہے ۔یہ وہ جادو ہے اس کے بارے میں بچپن سے سوچا کرتی تھی ۔تو اپ سب سے میری صرف اتنی سی درخواست کی عادت بنا لیں درود شریف پڑھنے کی دن میں 10 بار سے شروع کریں تعداد بڑھاتے جائیں پھر دیکھیں کمال ۔

مجھ پر جب جب بھی زوا ل اتا ہے 

در کوثر سے درود شریف پڑھنے پر کمال اتا ہے !

نام رہے صرف اللہ کا جو ظاہر بھی ہے اور باطن بھی ہے جو حاضر بھی ہے اور نائب بھی ہے !التماس دعا


1 Reply
Posts: 8
 RH
(@admin)
Member
Joined: 2 years ago

ضرور ان شاء اللّٰہ 


Reply
Share: