Notifications
Clear all
Oct 12, 2024 7:13 pm
پہلی جنوبی ایشیائی خاتون نمیرہ سلیم کے خلا کے سفر کو ایک سال مکمل
پاکستان سے تعلق رکھنے والی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون خلا باز نمیرہ سلیم نے اپنے سفر کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ تھا جو خطروں سے بھرپور تھا۔
نمیرہ سلیم نے مزید کہا کہ خلائی سیاحت کے اس ابتدائی مرحلے میں پہلی خاتون کی حیثیت سے ملک کا پرچم لہرانے اور قوم کا نام روشن کرنے کے لیے میں نے جان کی بازی لگا دی۔
