Written by 3:37 pm شاعری

محبت کا ہونا بھی ضروری

اک دن محبت کا ہونا بھی ضروری ہے
جیسے دنیا کا دنیا ہونا بھی ضروری ہے

میں کیسے کہ دوں کہ مجھے محبت نہیں ہوئی
ہاں مگر اک دن محبت نے مجھے ہونا ضروری ہے

وہ بیٹھے ہیں بن بلائے ہی میری سلطنت میں
سلطنت میں بھی کسی بادشاہ کا ہونا ضروری ہے

عین ممکن ہے میرے سپاہی مجھے دغا دے جائیں
اس کہانی میں میرے لاشے کا تزکرہ ضروری ہے

میں ایک دن یک دم یک لخت ٹھہر گیا سفر زندگانی میں
ابھی بہت طویل سفر ہے اس سفر کا جلد کٹنا ضروری ہے

تجھے تجھ سے بھی اچھا ملے دعا ہے میری
کیونکہ تیرے غرور کا خاتمہ بھی ضروری ہے.

ابے چل جا….جا.. بات مت کر مجھ سے
ابھی سحرا میں تشنگی کا جنگل ضروری ہے

ہائے..!! یہ جو توڑا تم نے شیشیہ مقدر بتاتا تھا
اب تیرے مقدر میں تیرا ٹوٹنا ضروری ہے

میں سجدوں کے بدلے دعائیں کرتا رہا….
بدلہ ہے تو پھر ایک دن اترنا ضروری ہے

اب کی بار میں عشق خدا وندِ تعالٰی ازوجل لایا ہوں
بتا قسمت کے پجاری کیا قسمت کا اب بدلنہ ضروری ہے

میری قسمت سے جلنے والو آئو لے لو قسمت میری
میری قسمت کا خریدار ہونا ضروری ہے

جو چلا جائے سب کشتیاں جلا کر منیب
اسے واپسی کا دلاسہ بھی ضروری ہے

عبدالمنیب

Visited 11 times, 1 visit(s) today
Last modified: April 18, 2024
Close Search Window
Close
error: Content is protected !!